اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی عدالت عالیہ کے ترجمان "عبدالستار بیرقدار" نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ گرفتار شدہ افراد میں سے تین کا تعلق پولیس محکمے سے ہے جبکہ ایک الیکشن کمیشن کا اہلکار ہے۔
عبدالستار بیرقدار نے تاکید کرتے ہوئے کہا قوم سے خیانت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز عراق میں الیکشن کمیشن کے قائم کردہ ایک پولنگ مرکز پر رکھے گئے متعدد بیلٹ بکس نذر آتش ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا۔
پارلیمنٹ نے گذشتہ ہفتے الیکشن کمشین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرے تاکہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲